سونم کپور فیشن میں منفرد مقام رکھتی ہیں، تاہم ان کا انداز غیر ضروری ہوتا ہے، سوناکشی سنہا

پیر 12 فروری 2018 19:58

سونم کپور فیشن میں منفرد مقام رکھتی ہیں، تاہم ان کا انداز غیر ضروری ہوتا ہے، سوناکشی سنہا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء)بولی وڈ فیشن آئکون اداکارہ سونم کپور نہ صرف اداکاری بلکہ فیشن میں بھی منفرد نام رکھتی ہیں۔ان کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ وہ نئی بولی وڈ اداکاراؤں میں واحد منفرد فیشن آئکون ہیں، تاہم سوناکشی سنہا ان کے فیشن انداز کو مختلف نظر سے دیکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

سوناکشی سنہا کا ماننا ہے کہ اگرچہ سونم کپور فیشن میں منفرد مقام رکھتی ہیں، تاہم ان کا انداز غیر ضروری ہوتا ہے۔

سوناکشی سنہا کی اس بات پر سونم کپور کو غصہ تو نہیں آیا، البتہ انہوں نے اپنے غیر ضروری رویے پر ساتھی اداکارہ سے معافی مانگ لی۔سونم کپور کی جانب سے معافی مانگے جانے پر سوناکشی سنہا نے وضاحت کی کہ انہوں نے یہ بات ماحول کو دلچسپ بنانے کے لیے کہی، اسے دل پر نہ لیا جائے۔۔
وقت اشاعت : 12/02/2018 - 19:58:02