دارا لسکون آکر بہت سکون ملا ہی فلم اسٹار میرا
اسپیشل بچوں کی نگہداشت کیلئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا اسپتال بنانے کیلئے سرکاری زمین دی جائے، اداکارہ کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو
پیر 12 فروری 2018 20:52
(جاری ہے)
میرا نے کہا کے طارق اور سمیرا نے بتایا ہے یہاں 300 سے زائد بچے داخل ہیں اور ایک بچے پر اوسطا 12000 روپے ماہانہ اخراجات ٓتے ہیں۔
ملک کے تمام مخیر حضرات، فنکاروں، کھلاڑیوں سے اپیل کرتی ہوں کے وہ آئیں دارلسکون کا دورہ کریں اور "اسپانسر اے چائلڈ" کے تحت ایک بچے کی کفالت کی ذمہ داری قبول کریں۔ 12000 ماہانہ بڑی رقم نہیں ہے اتنا بل تو ایک وقت کے ہوٹل میں کھانے یا پیزا منگوانے کا بن جاتا ہے۔ خدارا آئیں اور دارلسکون سے تعاون کریں۔ اس موقع پر طارق اور سمیرا نے بتایا کے صرف ایک سال میں 80 لاکھ روپے کے پیمپرا ٓتے ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا ہے کہ اپنی بقایا زندگی فلاحی کاموں کے لئے وقف کرتی ہوں اس موقعے پر انہوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اسپتال بنانے کے لئے سرکاری طور پر زمین الاٹ کی جائے، پرا ئیوٹ سطح پر زمین لینا نہیں چاہتی۔ میرا نے کہا کہ مجھے حکومت کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس ملا ہے اور میں نے فنکاراں میں سب سے زیادہ کم عمری میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ لیکن اگر مجھے سرکاری طور پر ہسپتال بنانے کے لئے زمین فراہم کی جائے تو میرے لئے زیادہ خوشی کی بات ہوگی اور میں اپنے ملک کے لوگوں کے لئے کچھ اچھا کرسکونگی ۔ اسپیشل بچوں کی دل جوئی کیلئے دارالسکون آتی رہتی ہوں۔ یہ ایک عظم ادارہ ہے جو اسپیشل بچوں کی خدمت کررہا ہے، بحثیت قوم ہم سب کو ان بچوں کے لئے کام کرنا چاہئے اصل زندگی کا مقصد ہی لوگوں کے کام آنا ہوتا ہے۔ اس موقع پر پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اطہر جاوید اور صدر عبدالوسیع قریشی بھی موجود تھے، بعد ازاں میرا نے کچھ وقت اسپیشل بچوں کے ساتھ گزارا پھر وہ کراچی پریس کلب پہنچ گئیں اور وہاں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمیں سڑکوں پر بھیک مانگنے والے بچوں کے لئے بھی کام کرنا ہوگا اور ان بچوں کو ایک خوشحال زندگی دینا ہوگی۔Famous Showbiz Stars
Lucky Ali
Ariana Grande
Aditi Rao Hydari
Vishakha Singh
Sanjay Dutt
Jaime Pressly
Liv Tyler
Abbey Lee
Sherilyn Fenn
Ali Abbas Zafar
Sadia Imam
John Krasinski
Showbiz News In Urdu
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
معروف ادیب افسانہ نگار اے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی