تھیٹر اور ٹی وی کے معروف فنکار اور رائٹر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

جمعہ 16 فروری 2018 21:11

تھیٹر اور ٹی وی کے معروف فنکار اور رائٹر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) تھیٹر اور ٹی وی کے معروف فنکار اور رائٹر امتیاز علی کاشف گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے، وہ طویل عرصہ سے فن کی دنیا سے وابستہ تھے اور تھیٹر کے حوالے سے وہ ایک بڑا نام سمجھے جاتے تھے، انہوں نے تھیٹر کے بے شمار ڈرامے لکھے اور ان میں مرکزی کردار بھی ادا کیا، ٹی وی شو خواجہ آن لائن میں انہوں نے بطور فنکار کئی روپ دھارے اور خوب داد حاصل کی، خاص طور پر پٹھان کا کردار انہیں بہت سوٹ کرتا تھا، انہوں نے معروف رائٹر اور پتلی تماشہ دکھائے والے پرائیڈ آف پرفارمنس فاروق قیصر کے ساتھ بھی بہت زیادہ کام کیا، آرٹ کی دنیا میں نہ صرف انہیں ایک فنکار سمجھا جاتا تھا بلکہ وہ خوددار ادارکار کے طور پر بھی جانے جاتے تھے، ان کا تعلق چکوال کے قریبی علاقے ڈھڈیال سے تھا، وہی انہیں دفن کیا گیا ہے، جمعہ کے روز راولپنڈی آرٹس کونسل میں انکی خائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں سعد انور، یار محمد خان، ریاض صدیقی، طاہر صدیقی، انجم جسی ، بابر نیازی، افضال لطیفی ،جاوید علی ساجن ارشد منہاس کے علاوہ اداکاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ راولپنڈی اسلام آباد کے فنکاروں کی تنظیم کی چیئرپرسن عاصمہ بٹ بھی موجود تھی۔

وقت اشاعت : 16/02/2018 - 21:11:28