عاطف اسلم نے مجھے شادی سے پہلے دو کروڑ کی گاڑی تحفے میں دی تھی ، سارہ بھروانہ کا انکشاف

جمعہ 16 فروری 2018 21:48

عاطف اسلم نے مجھے شادی سے پہلے دو کروڑ کی گاڑی تحفے میں دی تھی ، سارہ بھروانہ کا انکشاف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم جنہوں نے بھارت سمیت پوری دنیا کو اپنی آواز کا گرویدہ بنا لیا ہے اب ان کے بارے میں ایک ایسا انکشاف سامنے آ گیاہے کہ محبت کیلئے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

بہت کم لوگوں کو اس بات کا علم ہے کہ عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ نے پسند کی شادی کی ہے جبکہ سارہ بھروانہ جب کنیئرڈ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھیں تو اس وقت گلوکار روزانہ کی بنیاد پر سارہ کو ملنے کالج جایا کرتے تھے۔

سارہ کی کلاس فیلو نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ عاطف اسلم نے اپنی منگیتر کو 2 کروڑ روپے مالیت کی گاڑی تحفے کے طور پر دی تھی۔واضح رہے کہ عاطف اسلم نے ناصرف گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوایا بلکہ فلموں میں اداکاری بھی جن میں ان کی قابل ذکر لالی ووڈ فلم ’بول‘ ہے۔
وقت اشاعت : 16/02/2018 - 21:48:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :