انجلینا سے علیحدگی کے ڈھائی سال بعد بریڈ پٹ کی سابقہ اہلیہ نے بھی شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا

ینیفر آنسٹن جو اس وقت 42 سالہ اداکار جسٹن تھیوروکس کی اہلیہ ہیں سے طلاق لینے کا فیصلہ کیا

جمعہ 16 فروری 2018 21:48

انجلینا سے علیحدگی کے ڈھائی سال بعد بریڈ پٹ کی سابقہ اہلیہ نے بھی شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) ہولی وڈ کے ورسٹائل اداکار براڈ پٹ کو اپنی دوسری بیوی انجلینا جولی سے طلاق لیے ڈھائی سال بھی نہیں گزرے تھے کہ اداکار کی سابقہ بیوی نے بھی اپنے دوسرے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا۔براڈ پٹ کی سابقہ بیوی 49 جینیفر آنسٹن جو اس وقت 42 سالہ اداکار جسٹن تھیوروکس کی اہلیہ ہیں، انہوں نے اپنے دوسرے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا۔

جینیفر آنسٹن اور جسٹن تھروکس نے مشترکہ فیصلے کے تحت علیحدگی اختیار کرنے کا باضابطہ اعلان بھی کردیا، اگرچہ دونوں نے فوری طور پر صرف الگ رہنے کا اعلان کیا ہے، تاہم امکان ہے کہ دونوں کے درمیان طلاق ہوجائے گے۔ان کی شادی محض 5 سال ہی چل سکی، اور دونوں نے جنوری 2005 میں علیحدگی اختیار کرلی، جس کے بعد اسی سال اکتوبر میں دونوں کی طلاق ہوگئی۔

(جاری ہے)

پہلے شوہر سے طلاق کے بعد ان کے دیگر ساتھی اداکاروں کے ساتھ بھی تعلقات استوار ہوئے، تاہم تعلقات شادی تک نہ پہنچ پائے۔جینیفر آنسٹن کی بعد ازاں 2011 میں اداکارہ جسٹن تھیوروکس سے شناسائی ہوئی اور دونوں نے 4 سال بعد 15 فروری 2015 کو شادی کرلی۔پہلی شادی کی طرح جینیفر آنسٹن کی دوسری شادی بھی زیادہ کامیاب نہیں دکھائی دے رہی، کیوں کہ انہوں نے شوہر کے ساتھ ڈھائی سال سے بھی کم وقت گزارنے کے بعد شادی کی سالگرہ کے موقع پر علیحدگی کا اعلان کردیا۔

جوڑے کی جانب سے مشترکہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ الگ ہونے کا فیصلہ مشترکہ طور پر کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ جوڑا چاہتا ہے کہ میڈیا میں چہ مگوئیاں ہونے اور افواہیں پھیلنے سے اچھا ہے کہ وہ خود ہی اپنے تعلقات سے متعلق اعلان کریں۔دونوں کے درمیان طلاق بھی بچوں کے معاملے پر ہی ہوئی تھی، اداکارہ نے اپنے شوہر پر اپنے بچوں پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جس کا مقدمہ عدالت میں بھی زیر سماعت رہا۔اگرچہ براڈ پٹ پر بچوں پر تشدد کا الزام ثابت نہیں ہوا، تاہم ان کے اور انجلینا جولی کے درمیان طلاق ہوگئی۔
وقت اشاعت : 16/02/2018 - 21:48:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :