امیتابھ بچن کی ایک دھمکی پر ٹویٹر ٹیم بھارت پہنچ گئی

منگل 20 فروری 2018 15:20

امیتابھ بچن کی ایک دھمکی پر ٹویٹر ٹیم بھارت پہنچ گئی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء) بھارتی لیونگ لیجنڈ اور بالی ووڈ انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن کے ٹویٹر چھوڑنے کے پیغام پر پوری ٹویٹر ٹیم ہی پرواز کے ذریعے بھارت پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی میگا سٹار امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر اپنے فالوررز کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے پریشانی کے عالم میں پچھلے ماہ پیغام دیا تھا کہ وہ پیغام کے لیے استعمال کیے جانے والے پلیٹ فارم " ٹویٹر " کو چھوڑ رہاہے۔

امیتابھ بچن کے پیغام کے بعد مائیکر و بلاگنگ سائٹ ٹویٹر کی ٹیم ہی بھارت پہنچ گئی ، ٹیم نے امیتابھ بچن کو ٹویٹر کے استعمال کے بارے میں مفید معلومات دیں اور بتایا کہ ٹویٹر کس طرح کام کرتاہے۔واضح رہے پہلی فروری کو امیتابھ بچن کے فالوررز کی تعداد 33 ملین سے کم ہو کر 32۔9 ملین رہ گئی تھی۔ تاہم اب ان کے فین فالوررز کی تعداد 33.1ملین ہو گئی ہے۔
وقت اشاعت : 20/02/2018 - 15:20:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :