بچوں کے اغوا پر اکسانے کے الزام میں خاتون میزبان کو قید کی سزا

منگل 20 فروری 2018 15:20

بچوں کے اغوا پر اکسانے کے الزام میں خاتون میزبان کو قید کی سزا
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء) قاہرہ کی عدالت نے مقامی ٹی وی پر نشر ہونے والے پروگرام ’سبایا الخیر‘ کی میزبان ریحام سعید کو بچوں کے اغوا سے متعلق پروگرام کرنے پراٴْن سمیت ایڈیٹر ان چیف اورکیمرہ مین کو قید کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

عدالت نے خاتون میزبان کو 4 دن قید جب کہ پروگرام کے ایڈیٹر ان چیف اور کیمرہ مین کو 15 دن قید رکھنے کا حکم دیا ہے۔ مصری میڈیا کے مطابق ریحام سعید نے بچوں کے اغوا سے متعلق ایک پروگرام کیا جس میں سہولت کار کے ذریعے اغواکاروں سے 2 بچوں کو اغوا کرایا گیا اور یہ سب مناظر ریکارڈ کرنے کے بعد پولیس کو بطور ثبوت ریکارڈنگ پیش کیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 20/02/2018 - 15:20:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :