جاوید شیخ اور ماہرہ خان کی ویڈیو ، ماہرہ خان کا جواب بھی آ گیا

بدھ 21 فروری 2018 20:01

جاوید شیخ اور ماہرہ خان کی ویڈیو ، ماہرہ خان کا جواب بھی آ گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) گذشتہ روز لاہور میں لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کی ایک ویڈیو آج صبح سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں معروف اداکار جاوید شیخ ماہرہ خان کے گال پر بوسہ لینے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں جاوید شیخ کی کی گئی حرکت پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تاہم اب سوشل میڈیا پر جاری تنقید اور بحث کے جواب میں ماہرہ خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ان تمام لوگوں کو کرارا جواب دے دیا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ماہرہ خان نے کہا کہ میں نے جاگتے ہی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فضول ویڈیوز اور تبصروں کو دیکھا۔ ہر چیز کے بارے میں جاننا اور اس سے متعلق ایک رائے رکھنا ایک اچھی بات ہے لیکن خدا کے واسطے ہر چیز کو خبر نہ بنا دیا کریں۔ ماہرہ خان نے مزید کہا کہ جاوید شیخ ہم سب کے لیے سینئیر ہیں اور ہمیشہ سے ہمارے لیے قابل احترام رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 21/02/2018 - 20:01:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :