کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے بے شمار قربانیاں دینی پڑتی ہیں‘خوشبو

بدھ 21 فروری 2018 20:01

کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے بے شمار قربانیاں دینی پڑتی ہیں‘خوشبو
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) پرفارمر واداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے بے شمار قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں خوشبو نے کہا کہ شوبز کے ساتھ شوہر اور اولاد کے لیے بھی مناسب وقت نکالنا پڑتا ہے ،اداکاری آسان کام نہیں ،کامیابی کے لیے لگن کاہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اداکاری میں جتنا بھی نام کمایا ہے اپنی محنت کا نتیجہ ہے۔ ذاتی طور پر سفارشی لوگوں کوپسند نہیں کرتی کیونکہ سفارش ایک مرتبہ کام آتی ہے ہربار نہیں۔

وقت اشاعت : 21/02/2018 - 20:01:24