موم کے بعد عدنان صدیقی کو ایک اوربالی وڈ فلم کی پیشکش

جمعہ 23 فروری 2018 14:57

موم کے بعد عدنان صدیقی کو ایک اوربالی وڈ فلم کی پیشکش
دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2018ء) پاکستانی ڈراموں کے نامور اداکار عدنان صدیقی بالی وڈ انڈسٹری کی نئی فلم کا حصہ بنیں گے۔ اداکار عدنان صدیقی حال ہی میں دبئی پہنچے ہیں جہاں انہوں نے معروف بالی وڈ فلمساز بونی کپور سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

عدنان صدیقی کو نئی بالی وڈ فلم میں کام کرنے کی پیشکش بھی ہوئی ہے۔وہ نئی فلم میں کام کرنے کیلئے ہندوستان جائیں گے۔ فلم 'موم میں اداکارہ سجل علی اور معروف ہندوستانی اداکارہ سری دیوی کیساتھ کام کرنے اور سراہے جانے کے بعد عدنان صدیقی اب اگلی فلم کیلئے پر تول رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 23/02/2018 - 14:57:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :