عامر خان کا ’ٹھگ کا ہندوستان ‘ کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھانے سے انکار

جمعہ 23 فروری 2018 19:28

عامر خان کا ’ٹھگ کا ہندوستان ‘ کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھانے سے انکار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) بالی ووڈ اداکار عامر خان نے لیجنڈری اداکار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ’2.0‘ کیلئے اپنی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھانے سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رجنی کانت اور اکشے کمار کی سائنس فکشن فلم ’2.0‘ بھارت کی میگا بجٹ فلم ہے جس میں دونوں اداکاروں کے کئی روپ دیکھنے کو ملیں گے۔

(جاری ہے)

میگا بجٹ فلم کی نمائش کا اعلان رواں سال اپریل میں کیا گیا تھا لیکن ایک بار پھر ناگزیر وجوہات کی بناء پر فلم کی نمائش ٹل گئی ہے۔فلم ’2.0‘ کے فلم ساز نمائش دیوالی کے موقع پر کرنا چاہتے ہیں لیکن اس دوران باکس آفس پر ان کا مقابلہ عامر خان سے متوقع ہے جس کے باعث انہوں نے فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی نمائش کی تاریخ آگے بڑھانے کی درخواست کی ہے تاہم عامر خان نے اپنی فلم کی نمائش کی تاریخ آگے بڑھانے سے انکار کردیا ہے ،اس کے باوجود فلم ’2.0‘ کے فلمساز یش راج فلمز سے ان کی فلم کی نمائش کی تاریخ کو آگے بڑھانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 19:28:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :