فروری کو پیش کی جائے والی فلم پالیسی میں ٹکٹ کی قیمت دو سو روپے تک کرنے کی منظوری

فلم اکیڈمی کے قیام اور فلم بنانے کے لئے مالی معاونت بھی پیش کی جائے گی

جمعہ 23 فروری 2018 21:27

فروری کو پیش کی جائے والی فلم پالیسی میں ٹکٹ کی قیمت دو سو روپے تک کرنے کی منظوری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) 25فروری کو پیش کی جائے والی فلم پالیسی میں ٹکٹ کی قیمت دو سو روپے تک کرنے کی منظوری کے ساتھ ساتھ فلم اکیڈمی کے قیام اور فلم بنانے کے لئے مالی معاونت بھی پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ سینما کے لئے منگوائی جانے والی جدید مشینری کے علاوہ فلم بنانے میں استعمال ہونے والی کیمرے اور دیگر مشنری کے درآمدی ٹیکس پر بھی چھوٹ دی جائے گی جبکہ اظہار کی مکمل آزادی دینے کے لئے فلم سنسر پالیسی کو بھی زم کرنے کا اعلان کیا جائے گا جبکہ چین جیسے ملک سے فلم کے شعبہ میں تعاون کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی رابطے کئے جائیں گے۔۔

وقت اشاعت : 23/02/2018 - 21:27:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :