بھارتی گلوکار نے معصوم بچی کو درندگی کا نشانہ بنا دیا

ہفتہ 24 فروری 2018 20:40

بھارتی گلوکار نے معصوم بچی کو درندگی کا نشانہ بنا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء)بھارتی گلوکار انگاراگ پپن مہتا نے خود پر ایک کم عمر بچی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ دائر ہونے کے بعد میوزیکل پروگرام میں جج کے فرائض سر انجام دینے سے معزرت کرلی۔خیال رہے کہ انگاراگ پپن مہتا گلوکار ہمیش ریشمیا اور شان کے ساتھ ایک ٹی وی ریئلٹی شو میں ججز کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

وہ بھارت میں ’پپن‘ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، ان پر جس بچی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرکے ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا، وہ ان کے شو میں شامل دیگر بچوں میں سے ایک ہیں۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اس بچی کو ہولی منانے تیاریوں کی ایک ویڈیو میں جنسی طور پر ہراساں کیا اور نامناسب انداز میں انہیں بوسہ دیا۔

(جاری ہے)

الزام عائد ہونے اور عدالت میں مقدمہ دائر ہونے کے بعد گلوکار نے پروگرام میں بطور جج فرائض سر انجام دینے سے معزرت کرلی۔

انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں بتایا کہ وہ اس وقت تک شو میں جج کے فرائض سر انجام نہیں دیں گے، جب تک معاملے کی آزادانہ تحقیق مکمل نہیں ہوجاتی۔گلوکار کی جس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اس پر مقدمہ دائر کیا گیا اسے انہوں نے خود سب سے پہلے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر لائیو کیا تھا، جس میں اسے دیگر بچوں اور ٹیم کے ہمراہ ہولی مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے
وقت اشاعت : 24/02/2018 - 20:40:40