سلمان خان کا اپنی نئی فلم ’لو راتری‘ کی ریلیز کا اعلان

ہفتہ 24 فروری 2018 21:41

سلمان خان کا اپنی نئی فلم ’لو راتری‘ کی ریلیز کا اعلان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’لو راتری‘ کی ریلیز کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سلمان خان نے اپنے بہنوئی ایوش شرما اور ورینہ حسین کو متعارف کرانے کے لیے اپنی نئی فلم ’لو راتری‘ کو 5 اکتوبر کو ریلیز کرنے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کچھ دلچسپ انداز میں کیا۔

(جاری ہے)

سلمان خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ فلم ’لو راتری‘ آج سے 224 دن بعد ریلیزکی جائے گی ۔واضح رہے کہ ابھیراج مناوالا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’لو راتری‘ کو سلمان خان نے 21 ستمبر کو ریلیز کرنے اعلان کیا تھا تاہم اب فلم 5 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 24/02/2018 - 21:41:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :