اگر ایتھلیٹ ہوتی تو کرکٹر بننا پسند کرتی ، ماہرہ خان

امید ہے پاکستان میں کھیلوں کے میدان جلد آباد ہو جائینگے، نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 24 فروری 2018 22:58

اگر ایتھلیٹ ہوتی تو کرکٹر بننا پسند کرتی ، ماہرہ خان
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) پاکستانی اداکارہ اور پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اگر میں ایتھلیٹ ہوتی تو کرکٹر بننا پسند کرتی ، کوشش ہوتی عمران خان جیسی کرکٹر بنوں، امید ہے پاکستان میں کھیلوں کے میدان جلد آباد ہو جائینگے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ سپورٹس ویمن نہیں ہوں لیکن میری خواہش ہے کہ میں ایک ایتھلیٹ ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں ایتھلیٹ ہوتی تو کرکٹر بننا پسند کرتی اور میری کوشش ہوتی کہ میں عمران خان جیسی کرکٹر بنوں۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس شخصیت ہونا بھی اداکاری کی طرح ہی ہے، جب آپ اچھا پرفارم کرتے ہیں تو لوگ خوش ہوتے ہیں اور جب آپ اچھا پرفارم نہیں کرتے تو پھر آؤٹ ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے خاندان میں کرکٹ اور فٹبال کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

کرکٹ کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا اچھا تاثر پیش کرنے بارے انہوں نے کہاکہ اس کیلئے ضروری ہے کہ پہلے قوم اپنے اندر اپنے ملک کا اچھا ثاثر پیدا کرے، اسی طرح سے ہم دنیا کے سامنے ملک کا اچھا تاثر پیش کر سکتے ہیں۔انہوں نے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے پاکستان میں کھیلوں کے میدان جلد آباد ہو جائینگے۔
وقت اشاعت : 24/02/2018 - 22:58:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :