’’ نہ جانے کیوں عجیب سے گھبراہٹ ہو رہی ہے ‘‘

سری دیوی کے انتقال سے کچھ دیر قبل کیے گئے ٹویٹ نے سب کو حیران کر دیا

اتوار 25 فروری 2018 15:10

’’ نہ جانے کیوں عجیب سے گھبراہٹ ہو رہی ہے ‘‘
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء)لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے سری دیوی کے انتقال سے کچھ دیر قبل کئے گئے ٹویٹ نے سب کو حیران کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف بالی وڈ اداکارہ کل رات دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سری دیوی کی عمر 55سال ہے۔

(جاری ہے)

سری دیوی کی اچانک موت کی خبر نا صرف ان کے مداح بلکہ بالی وڈ انڈسٹری کے لئے بھی نا قابل یقین تھی اور اس خبر نے ہر کسی کو حیرت اور پریشانی میں مبتلا کر دیا۔لیکن معروف بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کی ایک ٹویٹ نے لوگوں کو اور بھی زیادہ حیران کر دیا۔سری دیوی کی موت سے کچھ دیر قبل امیتابھ بچن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ نہ جانے کیوں عجیب سے گھبراہٹ ہو رہی ہے ‘‘۔

وقت اشاعت : 25/02/2018 - 15:10:12