سری دیوی کا انتقال، کترینہ کیف بھی غمگین

پیر 26 فروری 2018 12:40

سری دیوی کا انتقال، کترینہ کیف بھی غمگین
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2018ء) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف سدا بہار اداکارہ ریکھا کی دلکشی اور مشرقی خوبصورتی کی دیوانی نکلی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کترینہ نے کہا کہ جب بھی ریکھا سے ملتی ہوں تو میں ان کی گرمجوشی' دلکشی اور زندگی کے حوالے سے ان کا ولولہ دیکھ کر حیران رہ جاتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرا اور ریکھا کا فلموں میں ایک ساتھ وقت ہمیشہ بہت اچھا گزرا ہے اور آئندہ بھی بہت اچھا گزرے گا۔ انہوں نے سری دیوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ ایک عظیم اداکارہ سے محروم ہوگئی ہے۔

وقت اشاعت : 26/02/2018 - 12:40:09