کرینہ کپور خان رسنا مسالا اورنج کی برینڈ ایمبیسیڈر بن گئیں

منگل 27 فروری 2018 20:13

کرینہ کپور خان رسنا مسالا اورنج کی برینڈ ایمبیسیڈر بن گئیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2018ء)بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان پھلوں سے بنے مصالحے دار سافٹ ڈرنک رسنا مسالا اورنج کی برینڈ ایمبیسیڈر بن گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ رسنا کے ساتھ منسلک ہونا میرے لئے باعث فخر ہے کیونکہ یہ بھارت کو پہلی بار ایک چٹپٹا اورنج جوس متعارف کرارہے ہیںجو جوس اور مصالحوں جیسے کالی مرچ ، ادرک ، دار چینی ،زیرہ ، لال مرچ ،پودینہ ، سونف سے تیار کیا گیا ہے جسے برگر ، پیزا ،سینڈوچز اور کسی مسالے دار چیز کے ساتھ لیا جاسکتا ہے اور لوگ اسے پسند کریں گے۔۔

وقت اشاعت : 27/02/2018 - 20:13:14