شام میں انسانیت اور بچے مر رہے ہیں جسے روکنے کی ضرورت ہے،ایشا گپتا

منگل 27 فروری 2018 20:13

شام میں انسانیت اور بچے مر رہے ہیں جسے روکنے کی ضرورت ہے،ایشا گپتا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2018ء) بالی وڈ اداکارہ ایشا گپتا نے کہا ہے کہ شام میں انسانیت اور بچے مر رہے ہیں جسے روکنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایشا گپتا نے شام میں جاری بحران پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میرا کس مذہب ، ملک اور حکومت سے تعلق ہے ،شام میں لوگوں کا خون بہہ رہا ہے، انسانیت اور بچے مر رہے ہیں جسے روکنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ شام کے شہر مشرقی غوطہ میں ایک ہفتے کے دوران تنازعات کے باعث 127بچوں سمیت 510 افراد جاں بحق ہو گئے۔۔

وقت اشاعت : 27/02/2018 - 20:13:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :