سی پیک کلچرل کاررواں کی اختتامی تقریب ، اداکار شان اور بابرہ شریف نے حکومت کو کھری کھری سنا دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 فروری 2018 13:29

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 فروری 2018ء) : سی پیک کلچرل کاررواں کی اختتامی تقریب میں شوبز کے ستاروں نے حکومتی وزیر مریم اورنگزیب کو کھری کھری سنا دیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریب میں فنکاروں نے وفاقی حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کی دھجیاں اُڑا دیں۔ سیاسی محاذ کے بعد اب ثقافی میدان میں بھی ن لیگ کو منی کی کھانی پڑی۔

تقریب سے خطاب کے دوران اداکار شان شاہد نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہفنکار غیرت مند ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 1990ء میں بھی یہی حکومت تھی ، 1990 سے لے کر اب تک آپ باتیں ہی کر رہے ہیں۔ باتیں بہت ہیں لیکن کچھ کیا نہیں جاتا۔ کسی کو مار کر یا اس کو اپنی گاڑی کے نیچے دے کر میں اس کی مدد کروں تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے ، اگر آپ نے 32 کروڑ ہماری مرہم پٹی پر لگانا ہے تو خدارا اسے اپنے ایوانوں کو سجانے میں لگا لیجئیے۔

(جاری ہے)

سینئیر اداکارہ بابرہ شریف نے بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ثقافت کو لے کر آگے چلیں اور برائے مہربانی جھوٹے وعدے نہ کریں۔ وعدے کریں تو ان پرعمل بھی کریں۔ معروف ڈانسر شیما کرمانی نے بھی مریم اورنگزیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اور حکومت کو ثقافتی سرگرمیوں کے لیے فنڈز دئے جاتے ہیں ، میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ یہ سارا پیسہ کہاں جاتا ہے؟ فنکاروں کی کھری اور سچی باتوں پر مریم اورنگزیب کا نہ صرف رنگ اُڑا بلکہ وہ کھسیانی ہو کر مُسکراتی رہیں۔
وقت اشاعت : 28/02/2018 - 13:29:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :