اکشے کمار اور جان ابراھام کامیڈی فلم گرم مصالحہ 2 میں نظر آئیں گے

جمعرات 1 مارچ 2018 18:56

اکشے کمار اور جان ابراھام کامیڈی فلم گرم مصالحہ 2 میں نظر آئیں گے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار اور جان ابراھام کامیڈی فلم گرم مصالحہ کے سیکوئلگرم مصالحہ2 میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکشے کمار اور جان ابراھام 2005 میں بننے والی مزاح سے بھر پور فلم گرم مصالحہ کے سیکوئل گرم مصالحہ2 میں ایک بار پھرمیں نظر آئیں گے۔ اس ضمن میں جان ابراھام کا کہنا ہے کہ انہیں اکشے کمار کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگتا ہے اورمیں بہت خوش ہوں کہ ہم ایک بار پھر ایک ساتھ کام کریں گے ۔ اکشے کمار ان دنوں فلم گولڈ پر کام کر رہے ہیں جس میں ان کے ہمراہ ٹی وی اداکارہ مونی رائے پہلی بار جلوہ گر ہوں گی۔۔

وقت اشاعت : 01/03/2018 - 18:56:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :