سری دیوی تصاویر کی نیلامی کے باعث دبئی رکی تھیں

فارغ اوقات میں سونم کپور اور مائیکل جیکسن کی تصاویر بنائیں، آئندہ ماہ دبئی میں ان تصاویر کی نیلامی تھی

جمعرات 1 مارچ 2018 19:26

سری دیوی تصاویر کی نیلامی کے باعث دبئی رکی تھیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2018ء) بالی وڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی دبئی میں رکنے کی وجہ سامنے آگئی۔ اداکارہ اپنی پینٹنگز کی نیلامی کی وجہ سے وہاں رکی تھیں۔ بالی وڈ کی چاندنی سری دیوی اداکاری کے ساتھ فارغ وقت میں پینٹنگز کرتی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اداکارہ سونم کپور اور مائیکل جیکسن کی پینٹنگز بنائیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں ان کے رکنے کی وجہ ان کی پینٹنگز کی نیلامی تھی۔ آئندہ ماہ ہونے والی اس نیلامی میں ان کی بنائی سونم کپور کی پینٹنگ دس لاکھ تک فروخت ہونے کی توقع ہے جبکہ مائیکل جیکسن کی پینٹنگ کی ابتدائی قیمت آٹھ لاکھ لگائی گئی ہے۔۔

وقت اشاعت : 01/03/2018 - 19:26:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :