مارول اسٹوڈیوز نے پہلی بار اپنی کسی فلم کو دنیا بھر میں ایک ہی دن ریلیز کرنے کا اعلان کردیا

سیریز کی نئی فلم ایوینجرز انفٹنی وار طے شدہ تاریخ سے ایک ہفتہ قبل دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی

جمعہ 2 مارچ 2018 20:37

مارول اسٹوڈیوز نے پہلی بار اپنی کسی فلم کو دنیا بھر میں ایک ہی دن ریلیز کرنے کا اعلان کردیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2018ء) مارول اسٹوڈیوز نے پہلی بار اپنی کسی فلم کو دنیا بھر میں ایک ہی دن ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایوینجرز سیریز کی نئی فلم ایوینجرز انفٹنی وار طے شدہ تاریخ سے ایک ہفتہ قبل دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔پہلے اس فلم کو 27 اپریل سے 4 مئی کے دوران مختلف ممالک میں ریلیز کیا جانا تھا مگر اب کمپنی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں یہ فلم 27 اپریل کو ریلیز ہوگی۔

اس کے لیے اس سیریز کے مداحوں کو 'آئرن مین' یعنی رابرٹ ڈائونی جونیئر کا شکرگزار ہونا چاہئے۔اب اس کے پیچھے ایک ممکنہ وجہ ڈزنی کی جانب سے اسٹار وار کی نئی فلم (مئی کے آخر میں ریلیز ہوگی) اور ایوینجر کے درمیان ٹکرائو کو بچانا ہوسکتا ہے یا فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی خالی جگہ سے فائدہ اٹھانا ہے۔

(جاری ہے)

ویسے پہلے مارول اسٹوڈیو نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ چار مئی کو انفٹنی وار کی ریلیز پر آپ کتنے پرجوش ہیں جس پر مارول اسٹوڈیو نے جواب دیا 'آپ کے لیے کچھ بھی ممکن ہے جناب اسٹراک، 27 اپریل کے بارے میں کیا خیال ہی'اس پر آئرن مین نے کہا کہ زبردست مگر کیا دوستوں کے ساتھ تو اسٹوڈیو نے پوچھا کہ فرینڈز سے ان کی مراد ایوینجرز کے باقی اسٹارز ہیں مگر رابرٹ ڈائونی جونیئر کا کہنا تھا کہ پوری دنیا۔

جس پر اسٹوڈیو نے باضابطہ اعلان کیا کہ ایوینجرز انفٹنی وار دنیا بھر میں 27 اپریل کو ریلیز ہوگی۔
وقت اشاعت : 02/03/2018 - 20:37:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :