نامور اداکارو معروف ریسلر ڈیوین جانسن ڈانس کے شوقین نکلے

ڈیوین نے ایکسر سائز کے دوران ڈانسنگ اسکلز دکھا کر سوشل میڈیا پر سب کو حیران کر دیا

ہفتہ 3 مارچ 2018 14:56

نامور اداکارو معروف ریسلر ڈیوین جانسن ڈانس کے شوقین نکلے
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2018ء) نامور ہالی وڈ اداکار اور مشہور ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر ڈیوین جانسن المعروف’دی راک‘ یوں تو ہمیشہ ایکشن میں ہی دکھائی دئیے ہیں تاہم اب وہ انہوں نے ڈانسنگ کے میدان میں بھی اپنی دلچسپی دکھا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوین نے ایکسر سائز کے دوران اپنی ڈانسنگ اسکلز دکھا کر سوشل میڈیا پر سب کو حیران کر دیا ہے۔اپنی ایک اور صلاحیت مداحوں کے سامنے پیش کرتے دی راک نے اپنی یہ ویڈیو سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کردی جسے ان کے چاہنے والوں نے بے حد سراہا۔

وقت اشاعت : 03/03/2018 - 14:56:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :