اداکار ہ بیگم خورشید مرزا کی 100ویںسالگرہ کل منائی جائے گی

ہفتہ 3 مارچ 2018 16:58

اداکار ہ بیگم خورشید مرزا کی 100ویںسالگرہ کل منائی جائے گی
عارفوالا۔3 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2018ء)پاک بھارت کی نامور فلمی اداکار ہ بیگم خورشید مرزا کی 100ویںسالگرہ کل 4مارچ بروز اتوار منائی جائے گی، وہ 4مارچ 1918کو بھارت میں پیدا ہوئے ان کااصل نام خورشید جہاں تھا ،ان کی مشہور فلمیں جیون پر بھات، بھابی نیا سنساراور غلامی شامل تھیں ،انہوں نے پاکستانی ٹیلی وژن کے متعدد ڈراموں میں ادکاری کے جوہر دکھائے اور ریڈیو کے کئی پروگراموں کی کمپئیرنگ بھی کی، ان کی مشہور ڈرامہ سیریلز میں کرن کہانی ،زیر زبر پیش، اانکل عرفی ،پرچھائیں ،افشاں اوراناکے نام سرفہرست میں شامل ہیں، 1984میں حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطاکیا تھا، وہ 8فروری 1989کو وفات پاگئی تھیں ۔
وقت اشاعت : 03/03/2018 - 16:58:30