کیلاش کھیر زین ملک کے ساتھ مشروط طور پر گانے کیلئے رضامند ہوگئے

ہفتہ 3 مارچ 2018 18:45

کیلاش کھیر زین ملک کے ساتھ مشروط طور پر گانے کیلئے رضامند ہوگئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2018ء)ون ڈائریکشن کے سابق گلوکار جو جلد ہی بالی وڈ میں ڈیبیو کریں گے انہوں نے حال ہی میں کیلاش کھیر کے دو گانے تیری دیوانی اور اللہ کے بندے کی ویڈیو انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ کی۔

(جاری ہے)

زین کی یہ ویڈیو جب کیلاش کھیر کی نظر سے گزری تو انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں زین کے ساتھ گانا گانے کیلئے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ زین کے ساتھ اپنی شرائط پر گانا گائیں گے۔۔

وقت اشاعت : 03/03/2018 - 18:45:32