ستارہ بیگ پرستاروں کی دعوت پر کینیڈا،انگلینڈ اور دبئی کے دوورے پر روانہ ہونگی

سفری دستاویزات کی تیاری اورپروگراموں کوحتمی شکل دی جارہی ہے ‘ اداکارہ کی گفتگو

اتوار 4 مارچ 2018 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2018ء) اسٹیج کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ جلد کینیڈا،انگلینڈ اور دبئی کے دوورے پر روانہ ہوں گی جس کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔اداکارہ نے ایک انٹر ویو میں بتایا کہ میری پرفارمنس کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے اور دنیا کے کونے کونے میں میرے پرستار موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے پرستاروں کی دعوت پر جلد کینیڈا، انگلینڈ اور دبئی کے دورے پر روانہ ہو رہی ہوں جہاں مختلف پروگرامز میں پرفارمنس دوں گی ۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں سفری دستاویزات کی تیاری سمیت پروگراموں کوبھی حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ ستارہ بیگ نے کہا کہ جب بھی پاکستان سے باہر سفر کیا ہے ہمیشہ یہی کوشش کی ہے کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے اس کا مثبت اورروشن چہرہ اجاگر کروں گی اور میں اپنے آئندہ دوروں میں بھی اس پر کاربند رہوں گی۔
وقت اشاعت : 04/03/2018 - 12:20:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :