پی ایس ایل فائنل کے کراچی میں کامیاب انعقاد سے دنیا میں ایک بار پھر مثبت پیغام جائیگا‘ عائشہ عمر

اس ایونٹ سے کھیلوں کی سر گرمیوں کو فروغ ،نیا ٹیلنٹ امنے آنے سے قومی ٹیم مضبوط ہو رہی ہے‘ گفتگو

اتوار 4 مارچ 2018 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2018ء) نامور اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کا کراچی میں انعقا د ہونا انتہائی خوش آئند ہے جس سے دنیا بھر میں ایک بار پھر مثبت پیغام جائے گا، کراچی کنگز میری فیورٹ ٹیم ہے لیکن میں سب کو سپورٹ کر رہی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں عائشہ عمر نے کہا کہ کراچی میں امن لوٹ آیا ہے اور اس کا ثبوت پی ایس ایل کے فائنل کے کراچی میں انعقاد کا اعلان ہے ۔

انہوںنے کہا کہ ہمارے سکیورٹی ادارے اپنی عوام اور کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی دینے کے لئے پرعزم ہیں اور انشا اللہ اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد سے دنیا بھر میں ایک بار پھر پاکستان کے حوالے سے مثبت پیغام جائے گا ۔ عائشہ عمرنے کہا کہ پی ایس ایل سے جہاں کھیلوں کی سر گرمیوں کو فروغ ملا ہے وہیں اس سے نیا ٹیلنٹ بھی سامنا آیا ہے جس سے قومی ٹیم مزید مضبوط ہو رہی ہے ۔
وقت اشاعت : 04/03/2018 - 12:20:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :