بالی وڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 مارچ 2018 13:51

بالی وڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 مارچ 2018ء) : بالی وڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آج صبح سنی لیون نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کو ایک زبردست سرپرائز دیا۔ سنی لیون نے اپنے خاوند، دو جُڑواں بچوں اور لے پالک بیٹی کے ساتھ تصویر انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال ہی میں نے اور میرے خاوند نے اپنی فیملی کو مکمل کرنے کا سوچا اور خدا نے بہت کم ہی وقت میں ہماری فیملی کو مکمل کر دیا۔

سنی لیون اور ان کے خاوند نے اپنے نو مولود بچوں کو اشعر سنگھ اور نوہا سنگھ کا نام دیا جبکہ ان کی لے پالک بیٹی کا نام نشا کور ہے۔ سنی لیون کے اس سرپرائز پر ان کے مداح بھی بے حد خوش ہوئے اور انہیں جڑواں بچوں کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی۔
وقت اشاعت : 05/03/2018 - 13:51:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :