سوڈانی حسینہ کا 25ملین ڈالر اور بنگلہ بطور حق مہر کے عوض شادی سے انکار

مجھے سوڈانی ہونے پر فخر ہے اور میرا شوہر سوڈانی ہی ہو گا، معروف سوڈانی ٹی وی اینکر حسینہ لوشی

پیر مارچ 16:25

سوڈانی حسینہ کا 25ملین ڈالر اور بنگلہ بطور حق مہر کے عوض شادی سے انکار
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مارچ2018ء) سوڈان کی معروف ٹی وی اینکر حسینہ نے مالدار سعودی پرستار کی 25ملین ڈالر اور ریاض میں بنگلہ بطور حق مہر کے عوض شادی کی پیشکش ٹھکرا دی،مجھے سوڈانی ہونے پر فخر ہے اور میرا شوہر سوڈانی ہی ہو گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک متمول سعودی پرستار نے شادی پر رضا مندی کی صورت سوڈان کی معروف ٹی وی اینکر "لوشی" کو 25 ملین ڈالر حق مہر اور ریاض میں وسیع وعریض بنگلہ بطور تحفہ پیش کرنے پیشکش کی۔

تاہم "لوشی" نے نظروں کو خیرا کرنے والی اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔ عرب نیوز پورٹل "عاجل" کے مطابق سوڈان سے تعلق رکھنے والی ٹی وی اینکر آلا المبار جنہیں "لوشی" کے لقب سے جانا جاتا ہے نے سعودی تاجر کی جانب سے نشر ہونے والی خبر پر صرف مجھے منظور ہے کے ٹویٹ پر اکتفا کیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ٹویٹر پر لوگوں نے اسے سراہا جبکہ بعض نے مخالفت میں ٹویٹ کیا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ لوشی کا ٹویٹ اسکا واضح جواب ہے جو اقرار میں ہے۔ٹویٹر پر جاری بحث کا جواب دیتے ہوئے 'لوشی' نے ایک بار پھر اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے سوڈانی ہونے پر فخر ہی. یہ میرے لئے کافی ہے کہ میں افریقہ کی بیٹی ہوں، میرا شوہر سوڈانی ہی ہو گا "لوشی کی اس وضاحت کے بعد سوڈان کے اخبار کا کہنا ہے کہ سوید الجاسر نامی سعودی تاجر نے لوشی سے شادی کیلئے بطور مہر 25 ملین ڈالر اور ریاض میں بنگلے کی آفر کی ہے۔

لوشی کی جانب سے ٹویٹ پر وضاحت کے بعد سعودی تاجر نے اس شخص کے لئے انعام کا اعلان کیا ہے جو اسے 'لوشی' کا موبائل نمبر لا کر دے گا ۔سوشل میڈیا پر سعودی تاجر نے اپنے بارے میں لکھا ہے کہ وہ ارب پتی ہے اس کا سرمایہ 150 ملین ڈالر سے زیادہ ہے جبکہ بے شمار گاڑیاں اور سنٹرل ریاض میں متعدد عمارتوں کا مالک ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 05/03/2018 - 16:25:28

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments