بابا سہگل نے امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے ساتھ گانا گانے کی خواہش ظاہر کر دی

پیر 5 مارچ 2018 21:30

بابا سہگل نے امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے ساتھ گانا گانے کی خواہش ظاہر کر دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2018ء)بالی وڈ گلوکار و کپموزر بابا سہگل نے امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے ساتھ گانا گانے کی خواہش ظاہر کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بابا سہگل نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرامریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے ساتھ گانا گانے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں پنجابی تو انگریزی،میرا دل ویری کریزی کریزی اور کہا کہ میں جلد آپ کے ساتھ گانا کروں گا۔۔

وقت اشاعت : 05/03/2018 - 21:30:09