آسکرایوارڈز میں سری دیوی اور ششی کپور کو خراج تحسین پیش کیا گیا

تقریب کے دوران بالی ووڈ کے دونوں اسٹارز کو موسیقی کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا گیا

پیر 5 مارچ 2018 21:49

آسکرایوارڈز میں سری دیوی اور ششی کپور کو خراج تحسین پیش کیا گیا
کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2018ء) 90 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب میں بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور اداکار ششی کپور کو ہالی ووڈ کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔کیلیفورنیا میں 90 ویں آسکر ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب سجائی گئی جہاں ایک طرف ہالی ووڈ کے تقریباً تمام بڑے اسٹارز نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگائے تو دوسری جانب آسکر انتظامیہ بالی ووڈ کی پہلی سپر اسٹار اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور اداکار ششی کپور کو بھی نہیں بھولی۔

(جاری ہے)

آسکر ایوارڈ کی تقریب کے دوران بالی ووڈ کے دونوں اسٹارز کو موسیقی کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا گیا۔اداکارہ سری دیوی اور ششی کپور کو 90 ویں آسکر ایوارڈ کی تقریب کے دوران خراج تحسین پیش کیے جانے پر بالی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے مسرت کا اظہار کیا۔ اداکار ورون دھون نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ یہ دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے کہ آسکر انتظامیہ نے ششی کپور اور سری دیوی کو اتنی عزت دی۔اداکار ارجن رامپال نے کہا سری دیوی اورششی کپور کو آسکر میں یاد رکھا گیا، ہم نے دو عظیم ستارے کھودئیے۔
وقت اشاعت : 05/03/2018 - 21:49:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :