صدارتی ایوارڈ یافتہ فوک گلوکار استاد پٹھانے خان کی18ویں برسی کل منائی جائیگی

بدھ 7 مارچ 2018 20:39

صدارتی ایوارڈ یافتہ فوک گلوکار استاد پٹھانے خان کی18ویں برسی کل منائی جائیگی
ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2018ء)صدارتی ایوارڈ یافتہ فوک گلوکار استاد پٹھانے خان کی18ویں برسی پرسوں منائی جائیگی اس سلسلے میں ملک بھر کے مختلف علاقوں میں تقریبات کا اہتمام کیاجائیگا جس میں استا د پٹھانے خان کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاجائیگا سرائیگی وسیب کے رہائشی استاد پٹھانے خان کا اصل نام غلام محمد تھا وہ جنوبی پنجاب کے ایک پسماندہ علاقے کوٹ ادوومیں پیدا ہوئے استاد پٹھانے خان بنیادی طور پر سرائیگی زبان کے گلوکار تھے انہوںنے زیادہ تر کافیاں اور غزلیں گائیں جوکہ دنیا بھرمیں مقبول ہوئیں استاد پٹھانے خان کی گائیگی سرائیکی و سیب کیلئے ایک اثاثہ ہے استاد پٹھانے خان کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نواز گیا استاد پٹھانے خان کی معروف غزل میڈا عشق وی توں میڈا یاروی توں آج بھی زدعام ہے استاد پٹھانے خان 9مارچ 2000 کو انتہائی کسمپرسی کے عالم میں انتقال کرگئے تھے انہیں کوٹ ادوو میں سپرد خاک کیاگیاتھا-۔

وقت اشاعت : 07/03/2018 - 20:39:38