نیہا شرما کی بہن ایشا شرما نی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا

جمعرات 8 مارچ 2018 13:39

نیہا شرما کی بہن ایشا شرما نی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ نیہا شرما کی بہن ایشا شرما نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نیہا شرما کی بہن ایشا شرما نے فلم ’’ایس ایم جے‘‘سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا وہ فلم میں جان ابراہام کے ساتھ نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

فلم کے ہدایتکار میلاپ زاوری جبکہ فلم کی پیشکش بھوشن کمار اور نیکھل ایڈوانی دیں گے۔ فلم کی کاسٹ میں جان ابراہام، ایشا شرما، مراٹھی اداکارہ امروتا خانویلکر اور منوج باجپائی شامل ہیں۔ فلم کی عکسبندی رواں ماہ کے وسط میں شروع کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 08/03/2018 - 13:39:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :