بھارت نے پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا ‘ ایمان علی

جمعہ 9 مارچ 2018 22:13

بھارت نے پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا ‘ ایمان علی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2018ء) پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے ‘کاش پاکستان کی فلم انڈسڑی بھی پائوں پر کھڑی ہوجائے۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکی ہے اور اسے اسی طرز پر چلانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی فنکاروں کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے یہ ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ مواقع نہ ملنے کی وجہ سے نہ صرف نئے چہرے بلکہ پرانے فنکار بھی بھارت کا رخ کرتے ہیں جہاں ان کو کام کے ساتھ اچھا معاوضہ بھی ادا کیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں شوبز سے وابستہ ادارے نہیں اس لئے نئے آنے والوں کو سینئر ز کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
وقت اشاعت : 09/03/2018 - 22:13:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :