نئی ٹی وی سیریل ’’دودھ کا دھلا‘‘کا آغاز جلد ہوگا

نئی ٹی وی سیریل ’’دودھ کا دھلا‘‘کا آغاز جلد ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مارچ2018ء) پی ٹی وی کے پروڈیوسر سید باقرحسین سائیں جلد ایک نئے ٹی وی سیریل ’’دودھ کا دھلا‘‘کا آغاز کررہے ہیں، ڈرامہ سیریل 26 اقساط پر مبنی ہے اور دورانیہ 25منٹ ہوگا، وہ قبل ازیں کامیڈی ڈرامہ سیریل ’’اسلم الیاس لم سم پاس بی اے پاس‘‘ کامیابی سے پروڈیوس کر چکے ہیں ، جو پی ٹی وی اسلام آباد سے حال ہی میں ختم ہوا ہے، دودھ کا دھلا میں اسلام آباداور لاہورکے معروف اور نئے فنکار کام کرینگے، ان دنوں ڈرامے کے سکرپٹ اور اداکاروں کے چنائو پر کام ہو رہا ہے۔
وقت اشاعت : 10/03/2018 - 12:35:22

Your Thoughts and Comments