نرگس اور صائمہ نور کی پرانی فلمیں دوبارہ سینما گھروں کی زینت بن گئیں

ہفتہ 10 مارچ 2018 12:38

نرگس اور صائمہ نور کی پرانی فلمیں دوبارہ سینما گھروں کی زینت بن گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2018ء)اداکارہ نرگس اور صائمہ نور کی پرانی فلمیں دوبارہ سینما گھروں کی زینت بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ نرگس کی دو فلمیں ’’ سوا جوڑا ‘‘ اور ’’اچھو لاہوریا‘‘ جبکہ صائمہ نور کی فلم ’’ جگا‘‘ نمائش کے لئے پیش کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

نرگس کی طویل عرصے کے بعد دو پرانی فلمیں ریلیز کی گئی ہیں۔جبکہ صائمہ نور کی جنوری 2018ء سے لیکر اب تک 16پرانی فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں ۔شوبز حلقوں کے مطابق پرانی فلموں کی نمائش کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے کیونکہ اس سے موجودہ سینما انڈسٹری کا روزگار وابستہ ہے ۔

وقت اشاعت : 10/03/2018 - 12:38:02

Rlated Stars :