مارک ہیمل ہال آف فیم شخصیات میں شامل

ہفتہ 10 مارچ 2018 17:52

مارک ہیمل ہال آف فیم شخصیات میں شامل
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2018ء) معروف ہالی ووڈ اداکار مارک ہیمل کو ہال آف فیم شخصیات کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہالی ووڈ فلموں کے جانے مانے اداکار مارک ہیمل کو ہالی ووڈ کی ہال آف فیم شخصیات میں شامل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد ان کے نام کا ستارہ واک آف فیم میں نصب کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بلاک بسٹر فلموں کے نامور کرداروں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے اداکار اور رائٹر 66سالہ مارک ہالی وڈ کی واک آف فیم میں شامل ہونیوالی 2ہزار630 ویں شخصیت ہیں۔

مارک نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر شائقین کو محظوظ کیا۔تقریب میں مارک کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ نامور اداکاروں کے ساتھ اسٹار وارز فلم کے کردار بھی موجود تھے جو مارک کو مبارکباد دینے تقریب میں شریک ہوئے۔
وقت اشاعت : 10/03/2018 - 17:52:02