اداکار سنجے دت کے متعلق کوئی رائے اپنانے سے پہلے بطور انسان انہیں جاننا ضروری ہے ، بومن ایرانی

اتوار 11 مارچ 2018 14:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2018ء)بالی وڈ اداکار بومن ایرانی نے کہا ہے کہ 3 گھنٹے کی فلم سے اداکار سنجے دت کو جج نہ کریں،ان سے متعلق کوئی رائے اپنانے سے پہلے بطور انسان انہیں جاننا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار بومن ایرانی نے کہا ہے کہ انہیں لوگوں کا ایک سیلبرٹی کو اس کی زندگی پر بننے والی فلم سے جج کرنا یا کوئی رائے اپنانا بلکل بھی پسند نہیں ہے، 3 گھنٹے میں کسی شخص سے متعلق رائے یا ججمنٹ نہیں دی جاسکتی،یہ اندازہ لگانا بہت مشکل ہے کہ وہ کس قسم کا انسان تھا یا ہے اور نہ ہی 3 گھنٹے کی فلم سے اس کی پوری زندگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ لوگ ان کے ساتھی اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سے کوئی نتائج اخذ نہیں کریں گے، اگر آپ سنجے دت کو جج کرنا چاہتے ہیں یا ان سے متعلق کوئی رائے اپنانے سے پہلے آپ کو بطور انسان انہیں جاننا ہو گا۔ اداکار بومن ایرانی سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کیمیو رول کریں گے جبکہ فلم میں اداکار رنبیر کپور، انوشکا شرما ،منیشا کوئرالہ، پاریش راول ، دیا مرزا ،سونم کپور ، تبو اور دیگر شامل ہیں۔ ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی فلم رواں سال 29 جون کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 11/03/2018 - 14:20:07