شریا گھوشال نے زندگی کی 34 بہاریں دیکھ لیں

پیر 12 مارچ 2018 11:22

شریا گھوشال نے زندگی کی 34 بہاریں دیکھ لیں
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2018ء) بالی وڈ گلوکارہ شریا گھوشال نے زندگی کی 34 بہاریں دیکھ لیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کی معروف گلوکارہ شریا گھوشال 12مارچ 1984ء میں پیدا ہوئیں، انہوں نی2002ء میں فلم ’’دیوداس‘‘سے گلوکاری کا آغاز کیا،جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں کے لئے گانے گا کر بھرپور شہرت حاصل کی، ان کے معروف گانوں میں ’’جادو ہے نشہ ہے‘‘، ’’یہ عشق ہے‘‘، ’’پیا بولے ہاں بولے‘‘، ’’چکنی چمیلی‘‘، ’’او لا لا‘‘ اور دیگر شامل ہیں، انہیں بہترین گلوکاری پر متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔

وقت اشاعت : 12/03/2018 - 11:22:49