جنسی استحصال کے الزام پر معروف اداکار کی مبینہ خودکشی

جنسی استحصال کے الزام پر معروف اداکار کی مبینہ خودکشی
سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ2018ء) جنوبی کوریائی اداکار نے جنسی استحصال کے الزامات سے تنگ آکر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریائی ٹیلی وژن اور ورسٹائل اداکار شمار کیے جانے والے اداکار ’جومن کی‘ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

سیئول پولیس کے مطابق اداکار جومِن اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے اور ابتدائی تفتیش میں یہ خودکشی لگتی ہے۔

پولیس کے مطابق 52 سالہ جومن کی یونیورسٹی میں ڈرامے کے موضوع پر لیکچر دیا کرتے تھے تاہم ان کی شاگردی اختیار کرنے والی 8 طالبات نے ان پر جنسی استحصال کے الزامات لگائے جس پر انہیں یونیورسٹی چھوڑنی پڑی تھی اور وہ پیشہ ورانہ معاملات میں مشکلات کے علاوہ اپنی شہرت پر لگنے والے داغ سے پریشان تھے جو ان کی موت کا باعث بنے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/03/2018 - 11:34:12

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments