خوف اورسنسنی سیبھرپورنئی فلم’’ دی نن‘‘ ستمبرمیں ریلیز ہوگی

خوف اورسنسنی سیبھرپورنئی فلم’’ دی نن‘‘ ستمبرمیں ریلیز ہوگی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ2018ء)کونجیورنگ سیریز کی پانچویں فلم’’ دی نن‘‘ رواں برس ستمبر میں ریلیز ہو گی۔کونجیورنگ سیریز کے اب تک چار حصے سنیماؤں میں آچکے ہیں جن کی رونگٹے کھڑے کرواتی کہانی اور مناظر کا خوف پرستاروں کے ذہنوں پر آج تک ہے۔

(جاری ہے)

ہارر مسٹری تھرلر سیریز کی پانچویں فلم دی نن تخلیقی مراحل میں ہے جس کی کہانی گھومے گی ایک نن کی پراسرار موت کی تحقیقات کے گرد۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دی نن رواں برس سات ستمبر کو شائقین کے دلوں کو لرزانے کیلئے سینما گھروں کا رخ کرے گی۔

وقت اشاعت : 12/03/2018 - 11:34:12

Your Thoughts and Comments