اوم پوری کو حقیقی زندگی میں بھی ابا کہہ کر پکارتی تھی، ہما قریشی

پیر 12 مارچ 2018 14:28

اوم پوری کو حقیقی زندگی میں بھی ابا کہہ کر پکارتی تھی، ہما قریشی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی نے کہا ہے کہ وہ اداکار اوم پوری کو حقیقی زندگی میں ابا کہہ کر پکارتی تھیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ہما قریشی نے کہا ہے کہ اداکار اوم پوری بہت زبردست اداکار تھے، انہوں نے اوم پوری کے ساتھ گورندر چڈھا کی فلم ’’وائسرائے ہائوس‘‘ میں کام کیا جس میں انہوں نے میرے باپ کا کردار ادا کیا لیکن میں بعد میں ان کو حقیقی زندگی میں بھی ابا کہہ کر بلاتی تھی۔ ہما نے کہا کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے اگر فلم کا سکرپٹ معیاری ہے تو مختصر فلم یا بڑی فلم ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور میں ہمیشہ کچھ نیا سیکھنے کی جستجو میں رہتی ہوں۔

وقت اشاعت : 12/03/2018 - 14:28:25

Rlated Stars :