ہالی وڈ کی نئی اینیمیٹڈ فلم’’ پیٹر ریبٹ‘‘ کا لندن میں پریمیئر جاری

منگل 13 مارچ 2018 11:54

ہالی وڈ کی نئی اینیمیٹڈ فلم’’ پیٹر ریبٹ‘‘ کا لندن میں پریمیئر جاری
لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) ہالی وڈ کی نئی اینیمیٹڈ فلم’’ پیٹر ریبٹ‘‘ کا لندن میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیاگیاجس میں مشہور اداکاروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ہالی وڈ میڈیا کے مطابق فلمساز ول گلوک کی نئی فلم کی کہانی ایک خرگوش کی اینیمیٹڈ فلم ہے جس میں نٹ کھٹ شرارتی خرگوش کھیتوں میں کام کرتا اچھل کود کرتا دکھائی دیتاہے۔اس فلم میں ہالی وڈ کے مشہور اداکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایاہے۔فلم 16 مارچ کو نمائس کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 13/03/2018 - 11:54:52