فلاحی کاموں میں میری خدمات ہر وقت حاضر ہیں‘ فلمسٹار ریما

منگل 13 مارچ 2018 13:17

فلاحی کاموں میں میری خدمات ہر وقت حاضر ہیں‘ فلمسٹار ریما
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) فلمسٹار ریما نے کہا ہے کہ فلاحی کاموں میں میری خدمات ہر وقت حاضر ہیں، میں اب صرف اداکارہ نہیں بلکہ ایک بیوی اور ایک ماں بھی ہوں اور اس اعتبار سے مجھ پر دوہری ذمہ داریاں ہیں، ایک طرف شوہر کا خیال رکھنا پڑتا ہے تو دوسری طرف بیٹے کی اچھی پرورش کیلئے کوشاں ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جب میری شادی ہوئی تو میری خواہش تھی کہ خدا کی ذات مجھے بیٹے کی نعمت نوازے اور خدا کا شکر ہے کہ مجھے رب کی ذات نے بیٹا ہی عطا کیا اور میں اسکی اس انداز میں پرورش کرنا چاہتی ہوں کہ وہ بڑا ہو کر ایک اچھا انسان بن سکے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے شوق ہے کہ میں اپنے بچے کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کے ساتھ بہترین تہذیب سے بھی آگاہ رکھوں تاکہ وہ معاشرے میں باعزت مقام حاصل کرسکے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے فلاحی کاموں کا بڑا شوق ہے اور میں امریکہ میں بھی ایسے کام کرتی رہتی ہوں جو انسانیت کی فلاح کے لئے ہواور اگر مجھے پاکستان میں بھی ایسے ادارے ملیں جو دکھی انسانیت کے لئے کام کرتے ہوتو میں ان کے ساتھ بھی فلاحی کاموں میں پیش پیش رہوں گی ۔
وقت اشاعت : 13/03/2018 - 13:17:49

Rlated Stars :