پاکستان کلچرل پیس فورم نے مہک نور کو 2017ء کی خوبصورت اداکارہ قرار دیدیا

پاکستان کلچرل پیس فورم نے مہک نور کو 2017ء کی خوبصورت اداکارہ قرار دیدیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2018ء) پاکستان کلچرل پیس فورم نے اداکارہ مہک نور کو 2017ء کی خوبصورت اداکارہ قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کلچرل فورم کے صدر شیخ ندیم بشیر اور کلچرل کمیٹی کے دیگر اراکین نے 2017ء میں بہترین کارکردگی کا مظاہرکرنے والے اداکاروں کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے تحت اسٹیج کے معروف اداکار نسیم وکی کو بہترین اداکار ،امانت چن کو بہترین کامیڈین ، اداکارہ ہما علی کو بہترین اداکارہ ، مہک نور کو خوبصورت اداکارہ ،اداکار ہ زارااکبر کو بہترین ڈانسر جبکہ ڈاکٹر اجمل ملک کو بہترین رائٹر اور گوشی خان کوبہترین ڈائریکٹر ، بہترین ڈرامہ پروڈیوسر قیصر ثنا ء اللہ کو قرار دیا ہے ۔

ان اداکاروں کو اپریل کے وسط میں مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں ایوارڈدئیے جائیں گے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/03/2018 - 13:17:49

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments