رنگ روپ اور لیو پروڈکشن کے اشتراک سے 20مارچ کو رنگا رنگ شو منعقد کیا جائیگا

منگل 13 مارچ 2018 13:24

رنگ روپ اور لیو پروڈکشن کے اشتراک سے 20مارچ کو رنگا رنگ شو منعقد کیا جائیگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) کراچی کے ہفت روزہ جرید ے رنگ روپ کے روح رواں یعقوب نور اور لیو پروڈکشن کے اشتراک سے 20مارچ (منگل) کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں رنگا رنگ شو منعقد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جس میں لاہور اور کراچی سے تعلق رکھنے والی شوبز شخصیات سمیت دیگر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد بھی شرکت کریں گے ۔ شو کی ریہرسلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

وقت اشاعت : 13/03/2018 - 13:24:01