موسیقی سے متعلق مسلسل کام کیا ہے،سنیدھی چوہان

موسیقی سے متعلق مسلسل کام کیا ہے،سنیدھی چوہان
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2018ء) بالی وڈ گلوکارہ سنیدھی چوہان نے کہا ہے کہ وہ ملک میں موسیقی کی دنیا کے بدلتے مناظر سے متعلق کام کرنے کے لئے مسلسل نئے طریقے تلاش کرتی رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ سنیدھی چوہان نے کہا ہے کہ مجھے موسیقی سے بہت محبت ہے،میں نے اپنا پہلا گانا 11سال کی عمر میں گایا اور میں اس میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے کامیابی ملی لیکن میں اس وقت یہ نہیں جانتی تھی کہ کامیابی کو کیسے ہینڈل کرتے ہیںپھر وقت کے ساتھ ساتھ موسیقی میں تبدیلیاں آتی رہیں ، میں ملک میں موسیقی کی دنیا کے بدلتے مناظر سے متعلق کام کرنے کے لئے مسلسل نئے طریقے تلاش کرتی رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرانا دور گولڈن دور تھا اور آج کے دور میں کوئی اچھا کام نہیں ہو رہا کیونکہ میوزک انڈسٹری میں تبدیلی آرہی ہے اور ہم سب کو اس تبدیلی سے سیکھنا چاہئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/03/2018 - 13:29:06

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments