ورون دھون کی فلم ’’اکتوبر‘‘ کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے، ارجن کپور

ورون دھون کی فلم ’’اکتوبر‘‘ کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے، ارجن ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے کہا ہے کہ انہیں اداکار ورون دھون کی فلم ’’اکتوبر‘‘ کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ارجن کپور نے ٹوئٹر پر اداکار ورون دھون کی فلم ’’اکتوبر‘‘میں ان کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ہمیشہ سے ہدایتکار شوجیت سرکار کی فلمیں بہت پسند ہیں اور فلم ’’اکتوبر‘‘ ایک غیر معمولی فلم ہے جس میں اداکار ورون دھون نے عمدہ اداکاری کی ہے،ورون دھون ایک ایماندار اور صاف دل کالک ہے اور مجھے اس فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے جو 13اپریل کو ریلیز کی جائے گی،اداکار ارجن کپور فلم ’’سندیپ اور پنکی فرار‘‘ میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے ساتھ مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/03/2018 - 17:38:34

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments