اروشی روٹیلا کی فلم ’’ہیٹ سٹوری4‘‘ نے ریلیزکے تین دنوں میں 12.57کروڑ کما لئے

منگل 13 مارچ 2018 17:48

اروشی روٹیلا کی فلم ’’ہیٹ سٹوری4‘‘ نے ریلیزکے تین دنوں میں 12.57کروڑ کما لئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کی فلم ’’ہیٹ سٹوری4‘‘ نے ریلیزکے تین دنوں میں 12.57کروڑ روپے کما لئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اروشی روٹیلا اور کرن واہی کی فلم ’’ہیٹ سٹوری4‘‘ نے ریلیز کے تین دنوں میں 12.57کروڑ کا بزنس کیا ہے۔فلم نے پہلے دن3.76، دوسرے دن 4.19 اور تیسرے دن 4.62کروڑ کمائے جو مجموعی طور پر12.57کروڑ ہوئے۔ فلم کے ہدایتکار وشال پانڈے ہیں۔

وقت اشاعت : 13/03/2018 - 17:48:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :